عدالت نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری روک دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں لاہورمیں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکی عدالت نے حماد اظہر کو11 روز میں مقامی عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔حماد اظہراپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے:آصف زرداری

اسلام آباد ہائیکورٹ نےقومی اسمبلی کے سابق اسپیکراسد قیصر کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔اسد قیصرکیخلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پرسیکریٹری داخلہ اوردیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اوردیگرفریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اورایف آئی اے درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

مفتاح اسماعیل سے ٹیلی کام سیکٹر کے وفد کی ملاقات

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر تشدد ہوا ، خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی ، ہم قائد اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،مختلف صوبوں کے تھانوں میں مقدمات درج کیے جارہے ہیںآئی ایم ایف نے ہم پر سخت شرائط عائد کی ہیں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر

اسد قیصر نے کہا کہ مقدمات سیاسی ہیں، ہراساں کرکے تحریک کو سبوتاژ کرناچاہتے ہیں،ہمارا مطالبہ شفاف اورجلد الیکشن ہیں،معاشی حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں ،مہمارےخلاف سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیےگئے، لک ہمارا ، عوام ہماری، فوج ہماری اور یہ ادارے بھی ہمارے ہیں،حتمی فیصلہ عوام نے ہی کرناہے، قانونی اور عوامی جنگ لڑیں گے-

Leave a reply