عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا

0
29

عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ؛پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کے کیس کی سماعت جاری. اس سلسلے میں وکیل پی سی بی تفضل رضوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے نئے آئین کےنفاذ کےبعد پہلا آئین غیر فعال ہوچکا ،ختم ہونیوالے آئین کےتحت دائر درخواستیں غیرموثرہونے پر مستردکی جائیں.نئے آئین کےنفاذ کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ اور ریجنل ایسوسی ایشنز تحلیل ہوگئیں ہیں.عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا.

درخواست گزار نے دعوی دائر کیا تھا کہ آئین میں ترمیم کرنےسے پہلے پی سی بی کےبورڈ آف گورنرز کو اعتماد میں نہیں لیاگیا،عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔نیا آئین معطل ہونے سے ریجن کے صدور اور گورننگ بورڈ اراکین بھی اپنے عہدوں بحال ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس شاہد مبین نے کی تھی اور پیٹیشنر احمد نواز نے وکیل منیر احمد کے ذریعے یہ آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پرانا آئین بحال ہونے سے ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا سٹیٹس بھی بحال ہو گیا ہے۔نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔

Leave a reply