
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل د یا ہے-
باغی ٹی وی: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھاکہ اگر کسی کو جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کیےجانے کی اطلاعات پر کوئی شک تھا تو اب اس سند یافتہ (سرٹیفائیڈ) مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہیے۔
اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ (کس سطح کی) بدسلوکی کی جارہی ہے تو اس سند یافتہ (سرٹیفائیڈ) مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں۔
یہ شخص یقینی طور پر ان خوفناک کہانیوں کو (ایک سازش کے جواز میں) چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک… pic.twitter.com/RlE3Z2pTfz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
عمران خان نے کہا کہ یہ شخص یقینی طور پر ان خوفناک کہانیوں کو (ایک سازش کے جواز میں) چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک کرنے کی آڑ میں ذمہ داری سے فرار کی کوششیں کررہا ہے، جو عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نہایت واجب الاحترام خواتین کو آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا جیسے پر امن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال کی پاداش میں انہیں اس فسطائی حکومت کی جانب سے بنایا جا رہا ہے۔
عمر ایوب اور شہزاد اکبر (جو کہ ملک میں موجود بھی نہیں) کے گھروں پر رات کو چھاپے مارے گئے۔
آج ہم (تاریخ کے) سیاہ ترین دور میں زندہ ہیں۔
آئین پامال کردیا گیا ہے، عدالتی احکامات کو کھلے عام پیروں تلے روندا جارہا ہے، بغیر وارنٹس گھروں پر چڑھ دوڑنے اور انہیں تباہ و برباد کرنے کا…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
عمران خان نے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب اور شہزاد اکبر جو اس وقت ملک میں نہیں ہیں ان کے گھروں میں بھی رات کے وقت چھاپے مارے گئے آج ہم تاریک دور میں رہ رہے ہیں، جس میں آئین اور عدالتی فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی گئیں، بغیر وارنٹ کے گھروں کو توڑا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی، میڈیا کو دبایا گیا اور ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں۔
حکام کی جانب سے علی نواز اعوان کی رہائشگاہ کو منہدم کرنے اور ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو گرانےکیلئےکی جانےوالی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
ان کی ضعیف والدہ اور ان کی ہمشیرہ، معذوری کے باعث جن کا شمار خصوصی افراد میں ہوتا ہے، اس رہائشگاہ میں مقیم…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
عمران خان نے کہا کہ حکام کی جانب سے علی نواز اعوان کی رہائشگاہ کو منہدم کرنے اور ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو گرانے کیلئے کی جانے والی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ کارروائی ہوئی جس کی شدید مذمت کرتا ہوں علی نواز کی ضعیف والدہ اور ان کی ہمشیرہ جن کا شمار خصوصی افراد میں ہوتا ہے، معذوری کے باعث اس رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اب تک کے اقدامات سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار اخلاقیات نام کی کسی شے سے واقف نہیں مگر کم از کم اللہ کے غضب سے تو ڈرے، جسے یہ اپنے ان فسطائی اقدامات کے ذریعے دعوت دے رہے ہیں۔