fbpx

عمران خان جج سے معافی مانگنے کو تیار، فرد جرم کی کارروائی مؤخر

خاتون جج کو دھمکی،توہین عدالت کیس ،عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے عدالتی معاون منیر ملک ہائیکورٹ پہنچ گئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کمرہ عدالت میں روسٹرم کے قریب نشست پر موجود ہیں

توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم صرف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، وکیل حامد خان نے کہا کہ میرے موکل بات کرنا چاہتے ہیں،عمران خان روسٹرم پر آگئے، عمران خان نے عدالت میں کہا کہ 26 سال کی کوشش رول آف لاء کی ہے ،میرے علاوہ جلسوں میں رول آف لاء کی کوئی بات نہیں کرتا ، جو میں نے کہا جان بوجھ کر نہیں کہا ،میرا مقصد خاتون جج کو حراساں کرنا نہیں تھا، خاتون جج کے پاس جاکر وضاحت دینے کو تیار ہوں، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی بات کی،میں معافی چاہتا ہوں، میں خاتون جج کے پاس جا کر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں مستقبل میں بھی ایسا نہیں کرونگا۔جیسے جیسے مقدمہ آگے چلا مجھے سنجیدگی کا احساس ہوا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے توہین عدالت کاروائی کبھی بھی پسندیدہ نہیں رہی، آپ نے جو کہا ہم اس کو سمجھ سکتے ہیں ہیں، آپکا بیان ہم ریکارڈ کرتے ہیں، ہم آج فرد جرم نہیں عائد کرینگے، آپ نے جو کہا جو الفاظ استعمال کیے وہ تحریری بیان میں جمع کر دیں،عدالت نے عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی روک دی،عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی کرنا مناسب نہیں ہوتا،اگر آپ کو احساس ہوگیا ہے تو اچھی بات ہے، آپ بیان حلفی جمع کروائیں، ہم اس کو آئندہ ہفتہ دیکھیں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی

عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان نے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیشیاں بھگت کرمیں بھی ٹرینڈ ہوجاؤں گا ،صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا غیر مشروط معافی مانگیں گے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ عدالت جا کر دیکھیں گے، ہمارے لیے تو اندر گھسنا مشکل ہو گیا تھا پولیس کی پوری فوج تعینات کی گئی ہے، ،عمران خان کی آمد پر تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان بھی موجود تھے، شبلی فراز،شاہ محمود قریشی بھی عمران خان کے ساتھ عدالت آئے،

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟