عدم اعتماد کا خوف،تنویر الیاس نے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا،گاڑیوں کی نوازشات

0
40
عدم اعتماد کا خوف،تنویر الیاس نے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا،گاڑیوں کی نوازشات

 

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

ایک طرف بلدیاتی انتخابات میں مالی وسائل کی کمی کا رونا دھونا کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف اربوں روپے کی لگژری گاڑیاں بغیر کسی استحقاق کے دے دی گئی ہیں، اقتدار چھن جانے کے خوف کی وجہ سے گاڑیاں ایسے لوگوں کو بھی دے دی گئیں جو استحقاق ہی نہیں رکھتے گاڑیوں کی خرید کے لئے محکمہ مالیات کے اعتراضات کو بھی اوور رول کیا گیا،

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے سے نئی لگژری گاڑیاں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران،پارلیمانی سیکرٹریزکو دی گئی ہیں۔ کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں یہ گاڑیاں ان ممبران کے حوالے کی گئیں اور ان گاڑیوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پہ وائرل ہو چکی ہیں، سوشل میڈیا پہ یہ تصویر وائرل ہونے پر عوامی حلقوں کی طرف سے استفسار کیا گیا کہ ممبران اسمبلی کو بنا استحقاق یہ گاڑیاں کیسے دیں گئیں ؟ ان کا پیٹرول ، مینٹینس ، ڈرائیور، اور دیگر اخراجات کون برداشت کرے گا؟ کیا ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے؟ کیا مالیات سے اس کی باقاعدہ اجازت لی گئی؟

آزاد کشمیر حکومت نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے کہا ہے کہ وسائل کی کمی ہے لیکن حکومت بچانے کے لئے گاڑیوں پر اربوں لگا دیئے گئے یہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں رہی، اطلاعات کے مطابق سردار تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد لائی جا رہی ہے اس کو ناکام بنانے کے لئے گاڑیاں تقسیم کی گئیں، سردار تنویر الیاس کی جانب سے گاڑیاں دینے پر کسی قسم کی وضاحت سامنے نہیں آئی،

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آزاد کشمیر کی سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، تنویر الیاس کا نہ صرف بیٹا بلکہ رشتے دار بھی آزاد کشمیر کی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیٹے کے تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ سرکاری گاڑی پر سفر کر رہے ہیں، اس گاڑی پر آزاد کشمیر کا سرکاری جھنڈا بھی لگا ہوا ہے، تصویر وائرل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے عوامی حلقوں نے سوال اٹھائے اور کہا کہ وزیراعظم کا بیٹا کیسے سرکاری گاڑی پروٹوکول کے ساتھ استعمال کر سکتا ہے؟ غیر قانونی کاموں کے وزیراعظم آزاد کشمیر ہی ذمہ دار ہیں، سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں جی وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے فرزند اور بھتیجے وزیراعظم کی گاڑی لے کر اسلام آباد کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے کیا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔ عوام کو ان کی بنیادی سہولیات ہسپتال،سکول کالج مہیانہیں اور دوسری طرف عوام کے پیسے سے عیاشیاں کی جارہی۔

وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

 

Leave a reply

Slot Malaysia Sbobet88 Demo Slot Daftar Server Luar Daftar Server Thailand Sbobet88 Daftar Server thailand Daftar Server jepang Daftar Server myanmar Daftar Server Thailand Akun Pro Myanmar Akun Pro Jepang Akun Pro Rusia Situs Luar Negeri Slot Server Pagcor Slot Bonanza Slot Server Macau PGSlot Slot Server Kamboja Slot Server Myanmar PG Slot Slot Demo Pragmatic Slot Server Thailand Link Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand Slot Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand PGSlot Slot Zeus Akun Pro Jepang Slot Server Kamboja Akun Pro Peru Slot Server Kamboja Slot Server Korea Slot Server Luar Slot Server Kamboja