دنیا کے امیر ترین افراد ، 20 ویں نمبر کی فہرست سے بھی اڈانی غائب

0
38
Richest man in world

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے معروف بزنس مین اڈانی گروپ کا ایسا دور شروع ہوا کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی ٹاپ پانچ کی لسٹ سے غائب ہوئے، پھر ٹاپ ٹین میں بھی نہ رہے، اب اطلاعات ہیں کہ اڈانی گروپ دنیا کے امیر ترین ٹاپ بیس افراد کی فہرست میں بھی نہیں ہے، اڈانی گروپس کی دولت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے،

دنیا کے امیر ترین افراد میں تیسرے نمبر پر رہنے والے اڈانی اب ٹاپ بیس میں بھی شامل نہیں رہے، بلومبرگ بلینر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق اڈانی اسوقت دنیا کے امیر ترین افراد کے 22 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی دولت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ اس فہرست میں 13 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیںَ، بھارت کے اڈانی گروپ مسلسل ڈاؤن ہوتا جا رہا ہے، کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپ 100 ارب ڈالر سے زیادہ کم ہو گیا ہے ،اڈانی گروپ کو امریکی اسٹاک مارکیٹ سے بھی جھٹکا لگا ہے، اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کو ڈاؤ جونز سسٹین ایبلٹی انڈیکس سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے 7 فروری 2023 سے اڈانی انٹرپرائزز اس انڈیکس میں مزید تجارت نہیں کرے گی

دوسری جانب اڈانی انٹرپرائزز کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عدالت میں ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخؤاست میں امریکہ میں قائم فرم ہیڈنبرگ ریسرچ کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ سے اڈانی گروپ کے حصص میں زبردست کمی آئی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے وکیل کا نام ایم ایل شرما ہے

امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

Leave a reply