ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کا وعدہ
وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملنے والی یہ رقم ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے پروگرام پر صرف کی جائے گی۔ اے ڈی بی کے صدر، ماساتسو گواساکاوا نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق، ایشیائی ترقیاتی بینک کا بورڈ 29 اکتوبر کو اس نئے قرض کی منظوری پر غور کرے گا،وزیرِ خزانہ نے پالیسی بیسڈ قرض کی منظوری کے لیے اے ڈی بی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔ وزارت کے مطابق، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کی، اور دونوں فریقین نے ملکی محصولات میں اضافے اور علاقائی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یہ قرض پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، "اے ڈی بی کی شراکت سے امید ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئے گی۔”اگر یہ قرض صحیح طور پر استعمال ہوا تو ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔
پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین
سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی
40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل
پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو
بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد
خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف