اے آر ایف ریسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اضافی گاڑیاں یونٹ میں شامل کریں، ساجد کیانی

0
24

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا اینٹی رائٹ فورس کے اجلاس سے خطاب جس میں انہوں نے کہا کہ اے آر ایف نامساعد حالات میں امن و امان کے قیام، سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ شفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تعیناتیاں یکساں پالیسی کے تحت میرٹ پر کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ خصوصی طور پر تربیت یافتہ اینٹی رائٹ فورس نامساعد حالات میں امن و امان کے قیام اور سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔اینٹی رائٹ فورس کی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق بہتری اور تنظیم نو کے لئے کوشاں ہیں۔اینٹی رائٹ فورس میں طے شدہ مدت پوری کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی مختلف تھانوں اور دیگر مقامات پر تعیناتی یکساں ٹرانسفر پالیسی کے تحت خالصتاََمیرٹ پر کی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی رائٹ فورس کے اجلاس کے دوران کیا۔ایس پی ہیڈ کورارٹرز عمران احمد ملک، ا یس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد حسین کھوکھر،ڈی ایس پیز اے آر ایف نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے اینٹی رائٹ فورس اور موبائل سکواڈ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد حسین کھوکھر نے ڈی آئی جی آپریشنز کواینٹی رائٹ فورس کے زیر استعمال سامان و ایمونیش سمیت ای پولیس پوسٹ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ساجدحسین نے ڈی آئی جی آپریشنز کواے آر ایف جوانوں کی ٹریننگ بارے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کی ایکٹو نفری نے لوگوں کو منتشر کرنے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے فیلڈ میں اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے آر ایف اہم ترین لاء اینڈ آرڈر چیلنجز کے لئے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔اینٹی رائٹ فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے تعیناتیاں یکساں پالیسی کے تحت میرٹ پر کریں گے۔انہوں نے اے آر ایف کے ریسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اضافی گاڑیاں یونٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو پرامن طریقہ سے کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔

Leave a reply