ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا عہدہ سنبھالتےہی کراچی پولیس کے تمام افسران سے خطاب۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا عہدہ سنبھالتےہی کراچی پولیس کے تمام سینئیر اور جونئیر افسران سے خطاب۔

کورونا کی ایس او پیز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تین حصوں میں پولیس افسران سے خطاب کیا۔تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دی گئی،اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا کراچی پولیس کی پہلی ترجیح ہے۔عوام کیساتھ پولیس کا رویہ درست کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے احکامات جاری کئے گئے۔کراچی پولیس چیف نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایس ایچ او کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کرینگے۔

شہر میں کورونا سے بچاو کیلئے صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدارآمد کرانا کراچی پولیس کی ذمہ داری ہے لہذا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی/عملدرآمد میں ناکام ایس ایچ اوز کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
شعبہ تفتیش پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔کراچی پولیس چیف نے ایس پی انویسٹیگیشن کو شعبہ تفتیش میں بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
پولیس چیف نے شعبہ تفتیش اور آپریشن کو مشترکہ طور پر مقدمات کے اندراج سے لیکر ملزمان کی گرفتاری اور عدالتوں سے سزائیں دلوانے تک ہر طرح کا تعاون کرنے کا حکم دیا۔
ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کی ذمہ دار ہے اس ضمن میں قانون کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائیاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ایس پی ٹریفک کو شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی پارکنگ کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جونئیر پولیس آفیسرز کو تھانوں سمیت ناکوں اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام کیساتھ اخلاق سے پیش آنے کے احکامات دیئے۔ انھوں نے کہا کہکراچی پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے امن و امان کے قیام اور قانون کے نفاذ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Comments are closed.