اڈیالہ جیل راولپنڈی میں گروپ بازی اور منشیات اور موبائل فون کی رسائی کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ۔

0
39

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں گزشتہ ہفتے دو گروپوں کی لڑائی اور جیل میں منشیات اور موبائل فون کی رسائی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی محکمانہ اجلاس کی صدارت کی۔ سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اعجاز اصغر اور ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن ملک شوکت فاروق نے وزیر جیل خانہ جات کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپریل کے پورے مہینے میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں منشیات، موبائل فونز کی ترسیل اور گینگ مافیا کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں مافیا عناصر اور منشیات کی ترسیل کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ ہمارا عزم ڈسپلن اور قیدیوں کے حقوق کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں کسی انڈرورلڈ گینگ اور مافیا کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply