عادل شیخ اکیلے سانپ مار رہے تھے، کسی کو مدد کے لیے نہیں بلایا،

0
77

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) میں ہلچل مچ گئی۔عدالتی حکم پر پولیس افسران نے سانپ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیں ، حلیم عادل شیخ کے کمرے کے باہر تعینات اہلکاروں کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آیس آئی یو میں واقعے کے وقت تعینات اہلکاروں کا ریکارڈ بھی جمع کرلیا گیا جبکہ اس بات کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ حلیم عادل شیخ سے ملاقات کرنے کون کون آیا تھاپولیس حکام کے مطابق حلیم عادل شیخ کمرے میں سانپ مار رہے تھے، ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے اُن کا شور سنا اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر نے مدد کے لیے کسی کو آواز دی۔حلیم عادل شیخ کے سیل سے سانپ نکلنے کا واقعہ، وزیراعظم کا اظہار تشویش، اہم ہدایت دے دی اب تک ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سانپ برآمدگی سے حلیم عادل شیخ سے کچھ مہمان ملاقات کرنے آئے تھے، اُن کے جانے کے دس منٹ بعد کمرے سے سانپ برآمد ہوا۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ایس آئی یو سینٹرپر نصب سی سی ٹی وی کے تمام کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر کے تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح حلیم عادل شیخ کو جب عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو انہوں نے اپنے کمرے سے سانپ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا، انہوں نے اس معاملے سے جج کو بھی آگاہ کیا تھا جس پر معزز جج نے پولیس افسر کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سانپ برآمدگی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

Leave a reply