
اداکارعدنان جیلانی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو بنا کر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خدا کے لئے فروٹس نہ خریدیں اور کم از کم ایک ہفتہ ایسا کریں ، مہنگا فروٹ فروخت کرنے والوں کی عقل ٹھکانے آجائے گی، انہوں نے کہا کہ سستے داموں فروٹ اور سزیاں لیکر مہنگے داموں لوگوں کو بیچ کر یہی لوگ عمرہ کرنے بھی چلے جاتےہیں. چلیں ہم ان کے عمرے کے فعل میں نہیں پڑتے لیکن کم از کم بے ایمانی تو نہ کریں چیزوں کے جو ریٹس اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مقرر کر رکھے ہیں اس پر لوگوں کو چیزیں دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے ایمانی کرنے والوں نے باز تو آنا نہیں لہذا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ فروٹ کا بائیکاٹ کریں آپ سب لوگ. انہوں نے یہ
بھی کہا کہ بھیک کسی کو نہ دیں کیونکہ بھیک مانگنے والے مافیاز ہیں میں کئی سالوں سے دیکھ رہا ہوں بڑی بڑی گاڑیوں میں لوگ فقیروں کے بھیس والوں کو مختلف علاقوں میں چھوڑ کر جاتے ہیں ، انہوں نے باقاعدہ میک اپ کیا ہوتا ہے ، لہذا ان کو پیسے دینے کی بجائے ایسے لوگ ڈھونڈیں جو واقعتا ضرورت مند ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو اپنے بھرم میں بیٹھے ہیں ان کو ڈھونڈ کر ان کی مدد خفیہ طریقے سے کریں تاکہ ان کا بھرم بھی قائم رہ جائے.