عدنان صدیقی کا ء80 کی دہائی کی بھارتی فلم ’سلسلہ‘ کے مرکزی کرداروں کو خراج تحسین
معروف اداکارعدنان صدیقی نے بھارتی فلم سلسلہ کے فنکاروں امیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کوخراج تحسین پیش کیا۔
باغی ٹی وی :اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پراداکارعدنان صدیقی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بڑی مہارت سے سریلے انداز میں بانسری بجا رہے ہیں-
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں بھارتی ہدایتکاریش چوپڑا کی مشہورفلم ’سلسلہ‘ سے متعلق پوسٹ کی اور اپنی پوسٹ میں یش چوپڑا کو رومانس کا بادشاہ قرار دیا-
فلم سلسلہ سے متعلق اداکارنے کہا کہ وہ اس فلم کومتعدد باردیکھ چکے ہیں اوراب بھی وہ اپنے پسندیدہ ہدایتکار’یش چوپڑا‘ کی اس فلم کوبارباردیکھ سکتے ہیں حالانکہ فلم میں دکھائے گئے ’لوٹرائنگل‘ پرفلم کی ریلیزکے بعد کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔
اداکارنے کہا کہ فلم میں اداکاری کرنے والے امیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کی اداکاری اپنی اپنی جگہ بہترین تھی۔ اداکارنے سب سے زیادہ امیتابھ بچن کواداکاری اورگلوکاری سے متعلق خراج تحسین پیش کیا۔ اداکارنے کہا کہ امیتابھ بچن ایک پیشہ ورانہ اداکارہیں جن کی میں بہت تعریف کرتا ہوں۔