اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

0
25

لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

باغی ٹی وی :ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا”پسوڑی” پاکستانی پاپ کیلئے دنیا بھر میں ڈور اوپنر قرار

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کا بتایا ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ملتی رہی ہیں۔

مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

قبل ازیں مریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور نئی آنے والی فلم ‘دم مستم’ کی ٹیم سے ملاقات کی تھی عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی ، جنہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران، اُن کی ٹیم سے ملاقات کی تھی۔

تصویر میں فلم کے مرکزی اداکار عمران اشرف اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ اداکار نے الہان عمر کے ساتھ اپنی گفتگو کے بارے میں ایک نوٹ لکھا تھا کہ امریکا کی پہلی صومالی نژاد امریکی اور پہلی دو مسلم خواتین میں سےایک، حیرت انگیز الہان عمرکےساتھ جغرافیائی سیاست، تفریح، ثقافت اور کھانے سمیت متعدد فکر انگیز موضوعات پر شاندار گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سینئر پاکستانی اداکارو فلمساز عدنان صدیقی نے حکومت کو مقامی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے چند تجاویز پیش کی تھیں شوبز انڈسٹری کے ساتھی فلم ساز وجاہت رؤف اور یاسر نواز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عدنان صدیقی نے حکومت سے درخواست کی تھہ کہ’ وہ سب ابھی چھوٹے پیمانے کے فلمساز ہیں، اس لیے حکومت کو ان کے مواد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

عدنان صدیقی نے مقامی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے حکومت کو چند تجاویز بھی پیش کیں تھیں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’ایک مناسب پالیسی ہونی چاہیے جس کی مدد سے اس بات کا فیصلہ کیا جاسکے کہ غیر ملکی فلموں کے لیے کتنا وقت اور جگہ مختص کی جائے گی اور کتنی جگہ مقامی فلموں کے لیےمختص کی جائے۔

ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں

اُنہوں نے کہا تھا کہ پیمرا کا قانون ہے کہ ٹیلی ویژن 10 فیصد سے زیادہ غیر ملکی مواد نہیں چلایا سکتا اور اسی طرح ایک اور پالیسی بھی ہے کہ یہاں 15 فیصد سے زیادہ غیر ملکی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی براہ کرم، ہماری درخواستوں کو سنجیدگی سے لیں اور ہمیں وہ کمانے کا موقع دیں جس کے ہم حقدار ہیں ۔

واضح رہےکہ اس سال عید الفطرکے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی 4 اردو فلموں اور ایک پنجابی فلم نے کورونا وباء کے بعد پاکستان میں سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے میں مثبت کردار ادا کیا تھا اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا ئی تھی-

لیکن عید کے تیسرے دن ہی سینما گھر نے غیر ملکی پروڈکشن کو ترجیح دی، جس کی وجہ سے 50 فیصد سے زیادہ اسکرینز اور یہاں تک کہ کچھ سینما گھروں میں 100فیصد اسکرینز پر غیر ملکی فلموں نے جگہ لے لی تھی-

پاکستانی گانے "پسوڑی” پر بھارتی اداکارہ کے ڈانس کے انٹرنیٹ پر چرچے

Leave a reply