سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری نور محمد لغاری گرفتار

0
28

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پرنیب نے سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری نور محمد لغاری اور سابق سیکشن آفیسر اشوک کمار کو گرفتار کرلیا۔جمعہ 26 فروری کو عدالت نے محکمہ خصوصی تعلیم میں 294 غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس میں سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دیگر ملزمان میں سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری محمد علی شاہ، پی ایس سیکریٹری محمد علی خاصخیلی، مشتاق احمد عباسی، خالد سلیمان خاصخیلی، ناز پروین اور عباسی شامل ہیں۔نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔نیب کے مطابق ملزمان نے 2012 سے 2015 کے درمیان کراچی، حیدرآباد، اور سکھر ریجن میں غیر قانونی بھرتیاں کیں.

Leave a reply