مشیرامورکشمیرقمر زمان کائرہ کاوادی ہنزہ میں ہونے والےنقصانات کاجائزہ

0
26

قمرزمان کائرہ وادی ہنزہ میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے وادی ہنزہ پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر قمرزمان کائرہ نے ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔مشیر امور کشمیر نے منہدم ہونے والے پل کا بھی جائزہ لیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کا عزم کیے ہوئے ہے، حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود گلگت بلتستان آیا ہوں، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے، این ایچ اے اور صوبائی حکومت کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عارضی پل کا سامان موقع پر پہنچ چکا، پندرہ سے بیس دن میں تعمیر کرلیا جائے گا۔

مشیر امور کشمیر نے کہا کہ مستقل پل کی تعمیر چھ ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی، متاثرہ گھروں کو اگلے ایک سال کے لئے ماہانہ پندرہ ہزار روپے کرایہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مستقل بحالی کے لیے صوبائی حکومت ایک مربوط پالیسی ترتیب دی گئی، متاثرین کی بحالی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔

Leave a reply