fbpx

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین استعفی دے کرگھرچلے گئے

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔

یاد رہےکہ ڈاکٹرعشرت حسین کے استعفے کے حوالے سے کل شام سے مشاورت ہورہی تھی اورامکان یہی تھا کہ کل ہی استعفیٰ‌ دے دیا جاتا مگربعض دوستوں نے ایسا کرنے سے روک دیا تھا ، تاہم آج پھرانہوں نے وزیراعظم کواپنا استعفیٰ‌ بھیج کرکام کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا