قومی ادارہ صحت کی سیلاب زدہ علاقوں کیلئے ایڈوائزری جاری

0
23

قومی ادارہ صحت نے ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اسہال، ٹائیفائیڈ، ہیضہ، ہیپاٹائٹس اور ڈینگی سمیت مختلف بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق سانس، جلد اور آنکھوں کےانفیکشن سمیت متعدی امراض پھیلنے اور چوہوں، بیکٹیریا، سانپ کے کاٹنے اور غذائی مسائل کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

حکام کے مطابق سیلابی صورتحال صحت کی سہولیات کی فراہمی کو متاثر کرسکتی ہے جبکہ ملیریا، چکن گنیا جیسی بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ پانی اورآلودہ خوراک سےبیماریاں،متعدی انفیکشن پھیل سکتا ہے۔حکام کی جانب سے متعلقہ اداروں کو صحت سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں صحت عامہ سے منسلک اداروں پر ویکسی نیشنز کے انتظام پرزور دیا گیا ہے جبکہ عوام کو صاف پانی، پکاہوا کھانا، دھلے سبزی اور پھل استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply