ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری،نوٹس کی اپیل
قصور
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ جاری،شوگر،دل،دمہ سمیت ہر عام و خاص ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری سخت پریشان،روزی روٹی کیساتھ رب سے بیمار نا ہونے کی دعائیں کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے لوگوں سے صحت مند رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے
اول تو کھانے پینے کی اشیاء ہی بہت مہنگی ہیں جو کہ خریدنا غریب کے بس کی بات نہیں اوپر سے ادویات کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور شہری ادویات جو کہ مجبوری میں کھائی جاتی ہیں اسے کھانے سے بھی محروم رہنے لگے ہیں
شوگر،بلڈ پریشر،دمہ،دل و ہر قسم کی بیماریوں کی عام و خاص ادویات میں کئی فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جو کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور ہر ہفتے اضافہ ہوتا ہی چلا جا رہا ہے
پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی چیز کی قیمتیں بڑھنے پر کم ہوتی رہی ہیں مگر تاریخ پاکستان میں شاید ہی کبھی ادویات کی قیمتیں بڑھ کر کم ہوئی ہو
پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود فارماسیویکل کمپینوں کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے
شہریوں نے ڈرگ کنٹرول ریگولیٹر اتھارٹی، وفاقی وزیر صحت اور وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لے کر ادویات کی قیمتوں میں استحکام لانے کی اپیل کی ہے
غریب آدمی جہاں روزی روٹی پوری ہونے کی دعا کرتا ہے وہاں اب رب سے سخت دعا کرتا ہے کہ الہی بیمار نا کرنا وگرنہ دیہاڑی الگ سے مرے گی اور مہنگی ادویات الگ سے خریدنی پڑیں گی کیونکہ سرکاری ہسپتالوں سے سوائے تسلیوں کے کچھ نہیں ملتا