اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

لاہور:اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف تھانہ مزنگ میں ذاتی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی

اطلاعات کے مطابق لاہور کے ایک مقامی وکیل نے تھانہ مزنگ میں اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے خلاف مسجد کی توہین پرمقدمہ کی درخواست دیتےہوئے کہا ہےکہ مذکورہ اداکاراوں نے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ایسے افعال سرانجام دیے ہیں جو کہ ناں صرف خلاف اسلام ہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑا جرم بھی ہے

 

لاہور کے مقامی وکیل علی اکبرملک نے تھانہ مزنگ کےایس ایچ او کودرخواست دیتے ہوئے کہاہےکہ صبا قمر اوربلال سعید نے مسلمانوں کے ایمان مجروع کرنے کی جسارت کی ہے

علی اکبر ملک کہتے ہیں کہ مساجد کے تقدس کو پامال ہونے سے روکنے کےلیےایسے بے دین لوگوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے لہٰذا اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.