ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،میڈیکل سٹور مالکان کی چاندی

0
24

قصور
پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ ادویات کی قیمتوں میں ،ایک بار پھر اضافے سے لوگ مر جائینگے ،میڈیکل سٹورز و ہول سیل ڈیلروں کی چاندی،پرسنٹیج سیل کیساتھ بڑھ گئی لوگ لٹ گئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں جتنا ادویات میں اضافہ موجودہ دور حکومت میں ہوا ہے اتنا کسی دور حکومت میں نہیں ہوا ہے جس سے عام لوگ شدید ترین پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ سبزیوں و پھلوں و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم و زیادہ ہوتی رہتی ہیں جبکہ ادویات کی قیمتیں ایک بار بڑھ کر دوبارہ کم نہیں ہوتیں
آئے روز ادویات کی قیمتوں سے فارماسیوٹیکل کمپنیوں،ہول سیل ڈیلروں اور میڈیکل سٹورز مالکان کو خاصا منافع ہو رہا ہے کیونکہ ہول سیل ڈیلروں کا 10 فیصد جبکہ میڈیکل سٹوروں کا 15 فیصد نفع مقرر ہے جس سے ان کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مری صرف عوام ہی ہے اب ایک بار پھر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا گیا ہے جس سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اور خاص کر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں

Leave a reply