ادویات مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری،موجودہ حکومت میں ریکارڈ لگ گئے

قصور
ادویات مہنگی کرنے کا سلسلہ نا رک سکا ،ایک بار پھر ادویات مہنگی، موجودہ دور حکومت میں تاریخ میں پہلی بار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ

تفصیلات کے مطابق اشیاء ضروریات کی ہر چیزیں مہنگائی کی حدوں کو چھو رہی ہیں خاص کر ادویات سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے مگر ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ایک بار ادویات مہنگی ہو جائیں پھر اس کی قیمتیں کبھی کم نہیں ہوئیں اب ایک بار پھر نزلہ زکام،کھانسی،بخار کی ادویات میں اضافہ کر دیا گیا ہے جن میں بیسوکوئین،ایرینیک،بروفن،سیپٹران،سپروفلاکساسین و دیگر ادویات شامل ہیں مگر ان ادویات کی قیمتوں بارے گورنمنٹ آنکھ بند کئے ہوئے ہے جبکہ ملکی تاریخ میں موجودہ گورنمنٹ واحد ہے جس کے دور حکومت میں ادویات 200 سے 300 فیصد تک مہنگی کی گئی ہیں اور تاحال یہ سلسلہ رکا نہیں مذید بڑھتا ہی جا رہا ہے جس پر غریب لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نا ہونے کے برابر ہیں زیادہ تر ادویات لکھ کر ہی دی جاتی ہیں

Comments are closed.