مزید دیکھیں

مقبول

تین ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے 4202 مسافر آف لوڈ

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر...

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی سال...

قصور کا رہائشی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ،30 لاکھ تاوان

قصور قصور کا رہائشی 65 سالہ بزرگ شحض کچے...

سیالکوٹ: کوٹلی بھٹہ میں نکاس آب کا مسئلہ حل، 15 روز میں نالہ تعمیر ہوگا،منشاء بٹ

سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء...

پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا افغان مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی ،پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا

امیگریشن سٹاف ایاز خان کی نشاندہی پر شفٹ انچارج انسپیکٹر شائستہ امداد نے افغان مسافر کو آف لوڈ کیا۔امین اللہ نامی افغان مسافر فلائٹ نمبر TG342 سے فلپائن جا رہا تھا۔ مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر فلپائن کا ویزٹ ویزا لگا ہوا تھا۔ مسافر نے جعل سازی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا ،مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا ،مسافر اپنے رہائشی ایڈریس کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔دوران تلاشی مسافر کے موبائل سے افغانی پاسپورٹ کی تصاویر برآمد کر لی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غلط بیانی سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم چن زیب کو گرفتار کر لیا۔ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم گزشتہ 3 سال سے شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر کے پی زون نثار احمد خان کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا ملزم کے قبضے سے 78لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan