افغان سفیر کی بیٹی توبڑی” شئے” نکلی:نئے انکشافات سامنے آ گئے

0
24

اسلام آباد:افغان سفیر کی بیٹی توبڑی شئے نکلی:نئے انکشافات سامنے آ گئے،،اطلاعات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی جرمنی سے سائبر کرائم میں تعلیم یافتہ نکلیں،

ادھر اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکی نے موبائل پولیس کو فراہم کرنے سے قبل فون سے آئی کلاؤڈ بھی ختم کر دیا، افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آ گئے-

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی جرمنی سے سائبر کرائم پڑھی ہوئی ہیں، ان کے فون کی فارنزک کی جاری ہے۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سارے ٹیکسی ڈرائیوروں نے قرآن پر حلف لے کربات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے چاروں ٹیکسی ڈرائیوروں کو ادائیگیاں کیں،

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دامن کوہ سے آخری ٹیکسی ڈرائیور کو انہوں نے 500 روپے دیے۔

انھوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی جرمنی سے سائبر کرائم پڑھی ہوئی ہیں، ان کے فون کی فارنزک کی جاری ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ کسی ٹیکسی میں سفیر کی بیٹی کے ساتھ کوئی نہیں بیٹھا، کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں ٹیکسی ڈرائیور اور ان کے مالکان کی شناخت کرلی ہے،

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرورت ہوئی تو وزیراعظم کی اجازت سے چاروں ٹیکسی ڈرائیوروں کو میڈیا پر لے آؤں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انویسٹی گیشن کر کے وزیرخارجہ اور فارن سیکریٹری کے حوالے کردی ہے، چوتھی ویڈیو بھی مل گئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے فون سے آئی کلاؤڈ بھی ختم کرکے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد بہت سے انکشاف قوم کے سامنے رکھیں گے

Leave a reply