افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے، انتونیو گوتریس کی عالمی برادری سے اپیل

0
27

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ میں طالبان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریس نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے وعدے توڑ دیئے ہیں وعدے ٹوٹنے کا مطلب افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے خوابوں کا ٹوٹنا ہے –

انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے پر آرام سے نہیں بیٹھے گا اقوام متحدہ کی طالبان سے روزانہ کی بنیادوں پر بات ہوتی ہے طالبان بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیریئن قوانین کے مطابق بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ہم پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف اپنی بات چیت جاری رکھیں گے امریکا

افغانستان کے دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں اور ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فوری طور پر ایکشن لے تاکہ سب کچھ تباہی سے بچ سکے-

انہوں نے کہا کہ ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ افغان معیشت دوبارہ سانس لے سکے لیکن سب کچھ عالمی قوانین اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیے بغیر ہونا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی طرح طالبان یا حکمرانوں کو پیسہ دینے کا نہیں کہہ رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت واضح اور پیشہ ورانہ نوعیت کی رہی، بات چیت میں امن و امان اور دہشت گردی کے معاملات پر توجہ مرکوز تھی۔

فغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے بھارت پر سخت دباو ہے:بھارت کو مشکل صورت حال سے…

امریکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، بات چیت میں امریکی جانب سے زور دیا گیا کہ افغانستان میں خواتین کو دور نہ کیا جائے۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق طالبان کی حکومت صرف اقوال کی نہیں بلکہ افعال کی مرہون منت ہو گی، طالبان کے ساتھ امریکیوں سمیت غیر ملکیوں اور افغان شراکت داروں کے لیے محفوظ راستے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا فریقین نے افغان عوام کے لیے براہ راست امریکی انسانی امداد پر بات چیت کی۔

جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی…

Leave a reply