افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا

ابھی کچھ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز مرمت کے مراحل میں ہیں
afghan

افغانستان کی فضائیہ کے انجینئرز نے دو سال کے عرصے میں 70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا۔

باغی ٹی وی : سالوں تک جنگ زدہ ملک رہنے کے باعث افغانستان کے بارے میں امریکا اور دنیا کا گمان تھا کہ وہ ہائی ٹیک انجینئرنگ میں کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں ہے مگر افغان فضائیہ نے طیاروں کی مرمت کرکے اس گمان کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

عالمی میڈیارپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ (اے اے ایف)کے کمانڈر عبدالغفار محمدی نے بتایا ہے کہ افغان فضائیہ کی انجینئرنگ ٹیم نے گزشتہ دو سال میں 70سے زائد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت کرکے انہیں پرواز کے لیے تیار کر دیا ہےابھی کچھ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز مرمت کے مراحل میں ہیں-

جاپان بھی چاند پر مشن بھیجنے کے لیے تیار

انہوں نے کہا کہ AAF کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں نے حال ہی میں ایک روسی MI-17 ہیلی کاپٹر کی مرمت کی ہے،عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت عسکری شعبے کے لیے اہم ہے فوجی تجزیہ کار یوسف امین زازئی نے کہا کہ "ایئر فورس کے کسی بھی قسم کا سامان جس کی مرمت ہو رہی ہے، ہیلی کاپٹروں سے لے کر دوسرے آلات تک، فائدہ مند ہے سیاسی تجزیہ کار صادق شنواری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ہونے سے فضائیہ مضبوط ہو گی اور امارت اسلامیہ کو اس سلسلے میں کوششیں کرنی چاہئیں-

واضح رہے کہ اگست کے آخر میں افغان وزارت دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کی انجینئرنگ ٹیم نے کابل میں 100فوجی گاڑیوں کی مرمت کی ہے-

مودی حکومت کا آئین میں "انڈیا” کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.