افغان حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن خاص فیصلے پر مجبور نہیں کر سکتے

0
21

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات کی-

باغی ٹی وی : میں دو طرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتےافغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان میں امن اورسیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار کرتا رہے گا افغانستان ایک خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود لینے کے لیے بااختیار ہے۔

اقوام متحدہ افغان حکومت کوتسلیم کرے:دنیا کے ساتھ اچھےتعلقات اوربہترمعاملات نبھائیں گے:شہیہل شاہین

شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عملدآمد کرینگے، افغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے سفیراورحکومت افغانستان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ اب وقت ضائع کیے بغیرافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرلے-

اقوام متحدہ کے نام اب ملک کا ہر انچ ہمارے کنٹرول میں ہے ، سابقہ ​​حکومت گر چکی ہے میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ افغانستان کو اسلامی امارت افغانستان کی نشست دے۔ ہم اپنے لوگوں تک اقوام متحدہ کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوام متحدہ کی نشست حاصل کر کے ، ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہم آہنگی میں افغان عوام کو آسانی سے انسانی امداد پہنچا سکتے ہیں۔ سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے ، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر افغان کو انسانی امداد فراہم کرے۔ ہمارے دروازے تعاون کے لیے کھلے ہیں اور ہم اس سلسلے میں کسی بھی بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ IEA افغانوں کا واحد اور حقیقی نمائندہ ہے ، زمینی حقائق نے اسے ثابت کیا ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق ، اقوام متحدہ میں نمائندگی حاصل کرنا ہمارا حق ہے ، میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ میں 40 لاکھ افغانیوں کو ان کی نمائندگی سے محروم نہ کرے۔

بھارت کی مکاریاں بےنقاب وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کردیا

Leave a reply