افغان حکومت پاکستان میں قیام امن کے لیئے اپنا کردار ادا کرے. سراج الحق

افغان حکومت پاکستان میں قیام امن کے لیئے اپنا کردار ادا کرے. سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغان حکومت خاموش رہنے کے بجائے پاکستان میں قیام امن کے لیئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ امیر جماعت اسلامی سے افغان سفیر سردار احمد خان شکیب نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

جبکہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ طالبان رہنماء ہیبت اللہ اخونزادہ کا دہشتگردی کے خلاف فتویٰ قابل ستائش اقدام ہے، پاکستانیوں نے افغانستان کے لیے تاریخی قربانیاں دی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
جبکہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں امن ہو، ترقی اور عوام کی خوشحالی دونوں ممالک میں امن سے مشروط ہے، دشمن نہیں چاہتے کہ دونوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کے قریب ہوں۔ افغان سفیر احمد خان شکیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغان حکومت قیام امن کے لیے پرعزم ہے۔

تاکہ پاکستان میں امن قائم ہو اور ملک پاکستان کو دہشتگردی سے بچایا جاسکے اور بے امنی کو بالکل ختم کیا جائے.

Comments are closed.