افغان صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے بالخصوص تجارت، سیکورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں انہوں نے مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے عبارت برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
افغان صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، عمران خان نے کیا استقبال
بعدازاں دونوں رہنماﺅں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جس میں تجارتی، سیاسی، معاشی، سلامتی، امن و مفاہمت، تعلیم و عوامی سطح پر تبادلوں سمیت وسیع تر شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا۔
پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حیسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، وزیر مواصلات مراد سعید اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود شامل تھے۔
قبل ازیں افغانستان کے صدر اشرف غنی وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ،افغان صدر کی آمد پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے ،گارڈ آف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی وزراء کے ساتھ افغان صدر کا تعارف کروایا .
افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر
قبل ازیں پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں میں تجارت میں اضافے،معیشت اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مواصلات، توانائی،ثقافت اور عوامی روابط بہتربنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں امن واخوت کے لیے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کےلیے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا.
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اشرف غنی کے دورہ سےدونوں ملک مزید قریب آئیں گے ،دورے سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مددملےگی ،افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
قبل ازیں افغانستان کےصدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.
افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی