افغان صدرنے طالبان سے امن کی گزارش کردی

0
32

افغان صدرنے طالبان سے امن کی گزارش کردی

باغی ٹی وی : افغان صدراشرف غنی نے سیزفائرکااعلان کر دیا . افغان حکام نے طالبان سےمکمل جنگ بندی کامطالبہ دیا .خیال رہے کہ اس اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی جنوبی صوبے زابل میں اتوار کی رات ہونے والے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

زابل میں ہونے والا حملہ طالبان کے سیز فائر کے اعلان سے چند گھنٹے قبل ہوا جس میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل نے طالبان کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ’ہمیں یقین ہے کہ موجودہ بحران کا حل، مذاکرات کو تیز کرنا اور جنگ مستقل طور پر ختم کرنے میں ہے۔ عارضی طور پر جنگ بندی سے قلیل مدتی راحت ملتی ہے ، لیکن یہ مسئلہ کا بنیادی حل نہیں ہے۔‘

طالبان کی جانب سے سوموار کو سیز فائر کا اعلان عید کے تہوار کے موقعے پر کیا گیا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Leave a reply