افغان صدر آج پہنچیں گے اسلام آباد

0
33

افغانستان کے صدر اشرف غنی آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر پاکستان آ رہے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے‌صدر اشرف غنی آج اسلام آباد پہنچیں گے،افغان صدارتی ترجمان کے مطابق اشرف غنی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان صدراشرف غنی آج 2روز کے دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ،افغان صدرکو دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی ہے ،افغان صدراشرف غنی کے ساتھ وفد بھی پاکستان آئے گا،ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات ہو گی ،اشرف غنی اوروزیراعظم عمران خان کے مابین وفود کی سطح پرملاقات ہوگی ،وفد میں وزرا،بزنس مین،مشیر اور سینیر حکام شامل ہوں گے،اشرف غنی کی دورہ پاکستان کےدوران صدرعارف علوی سےملاقات ہوگی، دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ تجارت،معیشت، سیکیورٹی،امن کی صورتحال،تعلیم ،دیگرامور پرتبادلہ خیال کیاجائیگا

افغان صدرپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کا بھی دورہ کریں گے جہاں ایک بزنس فورم سے خطاب کریں گے فورم میں پاکستان اور افغانستان کی کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔ یہ افغان صدر کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے،

Leave a reply