fbpx

افغان شہریوں کی واپسی کے لئے چمن، طورخم بارڈر کتنے روز کیلیے کھول دیا گیا؟

افغان شہریوں کی واپسی کے لئے چمن، طورخم بارڈر کتنے روز کیلیے کھول دیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی حکومت کی درخواست پر پاکستان نے دونوں افغان بارڈر 3 روز کے لئے کھول دیئے

طورخم اور چمن بارڈر افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے 3 دن تک کھلے رہیں گے، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی 9 اپریل تک واپسی جاری رہے گی، ہزاروں کی تعداد میں چمن باڈر پر محصور افغان شہریوں کا افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے، باب دوستی 3 روز کیلئے یکطرفہ جانے والوں کیلئے کھولا رہے گا، اسی طرح افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

سرکاری حکام کے مطابق طورخم سرحد کے ذریعے آج ایک ہزار افغان مہاجرین افغانستان جائیں گے، طورخم سرحد کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گزشتہ 3 ہفتوں سے بند اور تمام تجارتی سرگرمیاں معطل تھی۔

خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا چیلنج ساری دنیاکودرپیش ہے صوبائی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہت کام کیا اور بہت کرناباقی ہے،بساط سے بڑ ھ کر اقدامات وقت کی ضرورت ہے ،تیاری 100فیصد مکمل نہیں ہوسکتی ،وائرس آگے اور ہم پیچھے ہیں،پشاور اور مردان سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن لاک ڈاوَن سے کم ہوگئے ،کوروناوائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معیشت کی ترقی کونظر انداز نہیں کرسکتے.

 

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

 

تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائر س کے خلاف ملک بھر کے طبی عملے کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاک افغان سرحد افغانستان حکومت کی درخواست پر کھولا گیا،افغانستان کے لیے سپلائی چین بحال نہ ہوتی تو وہاں لوگ بھوک سے مرجاتے پاکستان کی بڑائی ہے وہ ہرقسم کے حالات میں ہمدردی کا مادہ رکھتا ہے،کورونا وائرس کے کیسز سائنسی طور پر رپورٹڈ تعداد سے زائد ہوسکتی ہے،امریکہ جیسا ملک کہہ رہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ کیسز سے زائد ہوسکتے ہیں،