fbpx

افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے:افغان طالبان کی چین کویقین دہانی

کابل :افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے:افغان طالبان کی چین کویقین دہانی ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کا 9 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں چین کے دو روزہ دورےپر موجود ہے۔

اس اہم دورے میں افغان طالبان نے چین کوایسی یقین دہانی کرا دی ہے کہ جہاں ایک طرف چین کی خوشی کی کوئی حد نہ رہی تو دوسری طرف چین کے مخالفین کویہ بات پسند نہ آئی

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان کے وفد نے چینی وزیرخارجہ سےملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔

 

 

محمد نعیم کا کہنا تھاکہ طالبان وفدنےافغان سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ چین نے افغان امور میں مداخلت نہ کرنے اور امن کیلئے کوششو ں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کی اہم فوجی اور سیاسی قوت ہیں اور چین افغانستان کےاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے۔

ترجمان کے مطابق افغان عوام کے پاس ملک کواستحکام اور ترقی دینےکا اہم موقع ہے۔