مزید دیکھیں

مقبول

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یومِ پاکستان کی تقریب

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے...

گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ,باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) ایف آئی اے...

طورخم سرحدی گزرگاہ 28 روز بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھل گئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان واقع طورخم سرحدی گزرگاہ...

حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے...

افغان طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان،کابل سے واشنگٹن تک ہلچل مچ گئی

دوحا: افغان طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان،کابل سے واشنگٹن تک ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق افغان حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر پر طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو قیدیوں کی رہائی کے عمل کی تصدیق کے لیے کابل بھیجا گیا تھا تاکہ تصدیق کی جاسکے کہ معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوا ہے کہ نہیں۔

سیاسی دفتر کے ترجمان نے کہا کہ بدقسمتی سے قیدیوں کی رہائی کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور صرف بہانے بنائے جارہے ہیں تاہم اب قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر ہماری ٹیم کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں امریکا اور طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے، معاہدے کے مطابق افغانستان میں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر تنظیموں کے نیٹ ورک پر پابندی ہوگی، دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھرتیاں کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی جب کہ معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار گرفتار طالبان کو رہا بھی کرنا تھا۔