افغان کرونا سے نہیں آپس میں لڑلڑکرمرنے لگے ، افغان طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 13 اہلکار ہلاک

0
33

کابل :افغان کرونا سے نہیں آپس میں لڑلڑکرمرنے لگے ، افغان طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 13 اہلکار ہلاک،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک جھڑپ کے دوران طالبان نے افغان فوج کے 13 سپاہیوں کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسلرز سخی لالا اور محمد امین دار صوفی کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں بلخ کے ضلع زارے میں حملے کیا۔نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا میں تصادم کے دوران جوابی فائرنگ میں افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے کم ازکم 2 جنگجووں کو نشانہ بنایا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے جنگجووں کے ایک گروپ نے صوبائی دارالحکومت گردیز کے علاقے میں افغان فوج پر حملہ کیا تھا اور جوابی فائرنگ میں دو جنگجو مارے گئے۔خیال رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی کے باوجود شمالی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

دونوں فریقین امریکا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت قیدیوں کو رہا کررہے ہیں۔طالبان نے دو روز قبل شمالی صوبے سمنگن میں کم ازکم مقامی فورسز کے کم ازکم 9 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد طالبان نے غیر ملکی فورسز پرحملے روک دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان بیرونی افواج کے مقابلے میں افغان فورسز کے خلاف حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

Leave a reply