افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان کی جانب سے افغان شہریوں کو اپنی اپنی ملازمتوں پر جانے کا کہا گیا ہے خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کابل پر افغان طالبان کے کنٹرول کے بعد طالبان نے افغانستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب طالبان نے کابل میں گھر گھر جا کر شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور اپنے کام پر جائیں، انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہو گی رائٹرز کے مطابق ہرات کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ ان کے گھر تین مسلح طالبان جنگجوؤں نے دستک دی اور ان سے ذاتی معلومات لیں جس میں ان کی ملازمت، ادارے اور تنخواہ کے بارے میں پوچھا گیا جس کے بعد انہیں ملازمت پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے متعدد شہریوں کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان نمائندوں نے کابل، لشکر گاہ اور مزار شریف شہر کے گھروں کا غیر اعلانیہ دورہ کیا جس میں طالبان نے شہریوں کو ملازمتوں پر واپس جانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ دوسری جانب افغانستان میں … افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت پڑھنا جاری رکھیں