fbpx

بڑی پیشرفت،افغان طالبان نے شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے اپنے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے

طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کو خط لکھ کر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے ،دوسری جانب اقوام متحدہ نے طالبان کی درخواست ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی ہے کمیٹی میں امریکا، چین اور روس سمیت 9 ممالک کے رہنما شامل ہیں

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے اس کمیٹی میں امریکہ، چین، روس اور دیگر ممالک شامل ہیں کمیٹی کا پیرسے پہلے اس معاملے پرمیٹنگ کا امکان نہیں ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر 27 ستمبر کو ختم ہو جائے گا میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا

دوسری جانب افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی محمد صادق نے افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفیر نے لکھا کہ اسلامی امارت افغانستان کے مقرر کردہ وزیر خارجہ محمد صادق اور امیر خان متقی نے دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کو سفری سہولیات کی فراہمی پر زور دیا تھا۔

قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو سیاسی مسائل سے نہ جوڑیں۔انہوں نے یہ ریمارکس منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے دیئے اور دنیا کی بڑی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا نظام دوسرے ممالک پر مسلط نہ کریں۔ امیر قطر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے لیے انسانی امداد کو سیاسی مسائل سے دور نہ کرے ، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ طالبان کی حمایت کرے اور ان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے۔

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

افغانستان کی سالمیت، خود مختاری کا احترام کرتے ہیں،وزیر خارجہ

افغانستان میں طالبان کی حکومت،پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، آج بھی اہم شخصیت آ رہی ہے پاکستان

افغانستان کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے،سہیل شاہین

طالبان نے کابینہ میں توسیع کر دی،ڈائریکٹر اٹامک انرجی کی بھی تعیناتی

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!