افغان طالبان آگئے توبہت ماریں گے: بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا

0
55

کابل:افغان طالبان آگئے توبہت ماریں گے: بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا۔

ادھر ذرائع کے مطابق کابل سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی سے بھارت گھبرا گیا، 50 بھارتی سفارتکاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس نئی دلی بلا لیا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، کابل کا سفارت خانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ بدستور امور سر انجام دے رہے ہیں۔

ادھر چین نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں اور عجلت میں فوجی دستے نکالے، امریکا نے اس عمل سے افغان عوام، خطے کے دیگرممالک پر ملبہ ڈال دیا۔ افغان مسئلے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چین نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اپنے 210 شہری نکال لئے۔

برطا نوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ماہرین کی نظر میں روس افغانستان کے بارے میں غیر جانبداری کی پالیسی کو ترک کر کے طالبان کی حمایت پر آمادہ نظر آتا ہے۔ روس کی اعلان کردہ پالیسی یہ ہے کہ اسے وسطی ایشیا میں اپنے اتحادی ممالک کو منفی اثرات سے بچانا ہے۔

روس کے کیا ارادے ہیں یہ واضح نہیں ہے تاہم افغانستان میں طالبان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد روس نے افغان حکومت سے ہاتھ کھینچ لیے ہیں اور حکام ایسی باتیں کر رہے ہیں جس سے تاثر ملتا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ نیٹو افواج کی روانگی کے بعد اشرف غنی کی حکومت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں بنتا۔

Leave a reply