فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغان ٹرانزٹ کے ذریعے ہونے والی ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے 10 فیصد پروسیسنگ فیس نافذ کر دی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور ٹیکس وصولی میں بہتری لانا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ابتدائی طور پر افغان ٹرانزٹ کے تحت درآمد کی جانے والی 5 نئی اقسام کی اشیاء پر یہ فیس لاگو ہوگی۔ ان میں زرعی آلات، کرینیں، ڈیٹا مشینیں، الیکٹرانکس اور بجلی و الیکٹرانک کباڑ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، وزارتِ تجارت کی سفارش پر یہ پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس کا مقصد افغانستان میں کم کسٹم ڈیوٹی کے ذریعے پاکستان میں غیر قانونی منافع خوری کو روکنا ہے۔ حکومت اس حوالے سے بینک گارنٹی اور دیگر سخت اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ پروسیسنگ فیس کے نفاذ سے نہ صرف ٹرانزٹ سسٹم میں شفافیت بڑھے گی بلکہ ملکی خزانے کو بھی خاطر خواہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین
کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک
پیر عادل: یورو ویگن کی ٹکر سے بچی شدید زخمی، حالت تشویشناک
کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان