افغان جنگ صرف تب ختم ہوگی جب تمام فریق اس پر متفق ہوں گے: زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرت پر خدشات ظاہر کردیئے

0
34

واشنگٹن: دوحہ مذاکرات کا خدشہ ، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان جنگ صرف تب ختم ہوگی جب تمام فریق اس پر متفق ہوں گے۔

زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امریکی افواج اور طالبان کے مابین جنگ بندی کے تناظر میں کہا ہے کہ جب سارے فریق متفق ہوں گے تو جنگ ختم ہو جائے گی، ہم تشدد میں کمی اور امن کے حصول کی واحد عملی راہ پر گام زن ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی نمایندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات میں تمام افغان شرکت کریں، سیاسی حل اور جامع جنگ بندی کے لیے تمام افغان مذاکرات میں شامل ہوں۔

زلمے خلیل زاد نے میڈیا کو بتایا کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں قندوز حملے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، افغان طالبان کو بتایا ہے کہ اس طرح کا تشدد رکنا چاہیے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ آج جنرل ملر نے قندوز کا دورہ کیا، ان کی توجہ قندوز کے تحفظ کے لیے افغان فورسز کی مدد پر مرکوز ہے۔

Leave a reply