افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے،پرویز خٹک

0
32

نوشہرہ: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے۔

باغی ٹی وی : میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تمام ادارے الرٹ ہیں اور کوشش ہے کہ دہشت گردی کے واقعات نہ ہوں۔

وفاقی وزیر پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کا ہے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ نئی تنظیمیں بنائی جا رہی ہیں اور جنرل انتخابات کی تیاریاں کی جاری ہیں۔

مہنگائی کے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ اس وقت امریکہ اور یورپ میں بھی مہنگائی ہے تو کیا سب نالائق ہیں؟ عمران خان بہت کام کر رہے ہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے کورونا کے 2 سالوں میں عوام کو بھوک اور غربت سے بچایا،وزیر خارجہ

قبل ازیں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے 2 سالوں میں عوام کو بھوک اور غربت سے بچایا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئی، انشاء اللہ 2023ء بھی تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہوگا، ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں جلد کمی آئیگی ہم جلد مہنگائی پر قابو پا کر عوام کی عدالت میں جاکر سرخرو ہو جائیں گے۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ نواز شریف آج وطن واپس آجائے، وزیراعظم

انہوں نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، کرونا کے بعد مہنگائی عالمی مسئلہ بن چکی ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان نے وبا کے باوجود اقتصادی کامیابیاں حاصل کیں، ترسیلات زر، برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت اسٹاک ایکسچینج اور زراعت کے شعبے میں واضح بہتری آئی جو حکومت کی دانش مندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نےاپنےتین سالہ دور میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح کےحوالےسےغیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کورونا کے دو سالوں کے دوران عوام نہ صرف بھوک و غربت سے بچایا بلکہ ان کے گھروں کا پہیہ بھی چلتا رہا۔

Leave a reply