افغانستان کا سب سے بڑا بگرام ایئر بیس امریکہ نے حوالے کر دیا

افغانستان کا سب سے بڑا بگرام ایئر بیس امریکہ نے حوالے کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا کا مرحلہ چل رہا ہے

اس ضمن میں نیٹوفورسز نے افغانستان میں سب سے بڑا بگرام ائیر بیس مکمل طور پر خالی کردیا ہے، 20 سال بعد امریکہ نے بگرام ائیر بیس افغانستان کے حوالے کردیا،

ایئربیس کی طرف جانے والی سڑک کے کنارے استعمال شدہ الیکٹرانک سامان کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جن میں ٹیلی فون سے لے کر تھرماس اور کمپیوٹر کے کی بورڈز سے لے کر امریکی فوجیوں کے زیرِ استعمال رہنے والے آلات اور ساز و سامان شامل ہیں۔ تا ہم کچھ سامان امریکی جانے سے پہلے جلا کر گئے ہیں ،البتہ اس میں سے جنگی ساز و سامان یا تو واپس امریکہ بھجوایا جا چکا ہے یا افغان سیکیورٹی فورسز کو دے دیا گیا ہے۔

افغانستان کے لیے ایران کے نمائندہ خصوصی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

باز آ جائیں کوئی بھی غیر ملکی فوجی افغانستان میں قابل قبول نہیں، افغان طالبان

افغان طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو…وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

بگرام ایئر بیس سے جنگی سازو سامان کی کم از کم تین سے زائد پروازوں کے ذریعے منتقلی کی گئی بگرام ایئر بیس بیرونی افواج اور فضائی کارروائیوں کا مرکز رہا اور گذشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکی صدور افغانستان میں یہیں قیام کرتے تھے بگرام کی مشہور جیل بھی یہی ہے۔

بگرام ایئر بیس 1980 کی دہائی میں سویت یونین نے تعمیر کی تھی۔ یہ افغانستان میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں امریکی اور نیٹو فوجی تعینات رہے ہیں۔

Comments are closed.