افغانستان کی صورتحال پر جی سیون کا آن لائن اجلاس آج ہوگا

0
42

افغانستان کی صورتحال پر جی سیون کا آن لائن اجلاس آج ہوگا۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں افغانستان سے انخلاء کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن میں اضافے کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ فرانس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن کو لازمی طور پر آگے بڑھانا چاہئے۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کو 31 اگست کی امریکی ڈیڈ لائن کے بعد بھی کھلا رکھنے کے لیے نیٹو اور طالبان سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے اور ڈیڈ لائن بڑھانی نہیں پڑے گی اگر ڈیڈ لائن بڑھانے سے متعلق غیر ملکی رہنماؤں کی درخواست ملی تو دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں –

امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے امریکی صدر

جس پر افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے بات چیت میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ یہ ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے اور اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا تھا کہ ایسی کسی بھی توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہو گی جس کا ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بہتر زندگی کے لیے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔

دنیا سُن لے: غیرملکی فوجیوں کےانخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی: ترجمان طالبان

Leave a reply