آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، آج 34 واں میچ نیدر لینڈ اور افغانستان کے مابین کھیلا جا رہا ہے
نیدر لینڈ نے میچ میں افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا ہے، بھارتی شہر لکھنو میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغان باؤلرز کے سامنے نیدر لینڈ کی ٹیم نہ جم سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر مکمل ٹیم آؤٹ ہو گئی،
نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر ویسلے بیریسی اور میکس ڈوڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے. رحمت اللہ عمر زئی نے میکس اوڈاؤڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا، نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 29 رنز، اسکاٹ ایڈورڈز صفر ، بیسڈی لیڈی 3 ، بناکر رن آؤٹ ہوگئے، وین ڈر مروے11، وین میکرین 4 ، باسڈیلیڈا اور ثاقب ذوالفقار نے 3، 3 رنز اسکورکیے