افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کے بعد فوجیوں کی چھوڑی گئی میراث بچوں کے کھیلنے کا سامان بن گئی۔
افغان اردو کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چند افغان بچوں کو ٹوٹی ہوئی امریکی فوجی گاڑیوں پر جھولتے اور کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
افغانستان میں آمریکی میراث، بچوں کے کھیلنے کا سامنان بن گیا pic.twitter.com/GjbhX1fpuc
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 23, 2021
ویڈیو میں موجود چند بچے ٹوٹی پھوٹی امریکی فوجی گاڑی میں چڑھے گاڑی کے اندر کھیل رہے ہیں جب کہ چند کو باہر گاڑی کے مختلف حصوں سے کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خوست میں طالبان کے ہاتھ لگنے سرکاری و فوجی گاڑیاں pic.twitter.com/zlAe6nqiHv
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 22, 2021
دوسری جانب افغان اردو کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں افغان حکومت کے سرینڈر کیے جانے کے بعد مشرقی افغانستان کے شہر خوست میں طالبان کے ہاتھ لگی چند سرکاری فوجی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں-
خوست میں طالبان کے ہاتھ لگنے سرکاری و فوجی گاڑیاں pic.twitter.com/ORCtnFBnqj
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 22, 2021
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے طالبان کو مختلف مشورے بھی دئیے جا رہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ طالبان کو چاہیے کہ ایسی جتنی بھی گاڑیاں ملک بھر میں پڑی ہوئی ہیں ان کو اٹھوا کر ایک جگہ جمع کریں کیونکہ طالبان کے استعمال میں جتنی گاڑیاں ہیں وہ امریکی ہیں اگر کوئی گاڑی خراب ہو گئی تو امریکہ ان کو سپیئر پارٹس نہیں دیگا اس لئے ان ناکارہ گاڑیاں استعمال کریں-
امر اللہ صالح کا پنجشیر کے قریب طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ
ایک صارف نے کہا کہ ویسے یہ بچے کھیل نہیں رہے یہ اس گاڑی کو کھول رہے ہیں اور پھر کباڑ میں بیچیں گے-
ایک صارف نے کہا کہ سبحان اللہ جب اللہ کسی کا غرور توڑتا ہے تو اس سے بھی بُرا ہوتا ہے جیسے نمرود کو ہر آنے والا چھتر پھیرتا تھا پاک ہے میرا رب آپ ہی سب کچھ کرنیوالا ہے-
خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے-