امارات اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے

0
54

کابل: امارات اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری کرسٹوفر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے-

باغی ٹی وی :افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلام کی حقانیت کا اقرار کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم امریکی شہری کرسٹو فر نے اسلام کے آفاقی پیغام کی حقانیت کو پہچان کر اور طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک

امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا اسلام قبول کرتے وقت امریکی شہری کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کلمہ پڑھنے کے بعد وہ طالبان کے گلے لگ گئے ترجمان طالبان نے محمد عیسٰی کو اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان کی قید سے رہا ہونے والی خاتون صحافی اور ایک پروفیسر بھی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرچکے ہیں۔

امریکی صدرکے افغانستان میں ناکامی اور انخلا بیان پر طالبان کا ردعمل

قبل ازیں افغانستان کے وزیراعظم مولوی محمد حسن اخوند نے تمام حکومتوں بالخصوص مسلم ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں طالبان کے افغانستان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مقرر کردہ نگراں وزیر اعظم ملا حسن اخوندزادہ نے عہدے سنبھالنے کے 4 ماہ بعد پہلی پریس کانفرنس کی اس اہم پریس کانفرنس میں وزیراعظم ملا حسن اخوند زادہ کے ہمراہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروجیکٹس کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ارکان بھی موجود تھے۔

اسلامی ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، طالبان

افغان حکومت کی اکنامک کانفرنس میں 20 ممالک کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی، 40 ممالک کے نمائندوں نے کانفرنس کو آن لائن جوائن کیا،افغانستان کی معاشی صورتحال، نجی شعبہ اور بینکنگ سیکٹر کے مسائل پر بات چیت ہوئی وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں پہل کریں، اس افغانستان کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد ملے گی ایسا ہم اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کے لیے چاہتے ہیں، افغانستان کے وزیراعظم کے مطابق طالبان نے امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں۔

افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک

Leave a reply