fbpx

افغانستان میں خواتین میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

کابل: افغان صوبے بدخشاں میں خواتین میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے علاقے بدخشاں کے محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہےکہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران تقریباً 30 افراد کو خودکشی کی کوشش کرنے پر اسپتال لایا گیا جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی 29 کیسز میں سے 27 خواتین اور 2 مرد تھے متاثرین میں سے 2 زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ دیگر کی جان بچالی گئی-

ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کی بنیادی وجہ گھریلو تشدد اور غربت ہے جس کےباعث صوبے کی خواتین خودکشی جیسے انتہائی اقدام کو ترجیح دینے پرمجبور ہیں جب کہ اس کی ایک اور وجہ گھر کے سربراہ کا بھی موجودہ حالات میں بیروزگار ہونا ہے جس سے معاشی تنگ دستی میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں خودکشی کرنے والے ایک شخص کی بیوہ نے بتایا کہ بیروزگار ہونے کی وجہ سے ان کے گھریلو مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا جس سے ان کے شوہر نے خودکشی کی-

 

برطانوی رکن پارلیمنٹ عصمت دری اور جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار

ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں ہی بیروزگار تھے ، ان حالات میں جب بچوں نے کسی چیز کا تقاضہ کیا تو اسے خریدنے کے لیے ان کے پاس رقم نہیں تھے جس پر وہ ہر وقت پریشان رہتے اور اسی وجہ سے ان کے شوہر نے خودکشی کرلی۔

صوبائی حکام نے صوبے میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ عوام کا کہنا ہے کہ خراب معاشی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ کررہے ہیں جس وجہ سے لوگ خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

چین کا متحرک ہدف کو نشانہ بنانے والے ہائپر سونک میزائل کی تیاری پر کام شروع