fbpx

افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

کابل: فغانستان میں طوفانی بارشوں سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی اور 100 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوئی اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔

کوہلو: تیز بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،بچے سمیت 3 افراد سوار

افغانستان میں بند ٹوٹنے اور مسلسل بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوز ان میں بارشوں کی باعث شدید نقصان ہوا شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے جبکہ مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر برائے نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ملاوی شرف الدین مسلم کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوئے اور 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔

بہاولپور: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی،کوئٹہ میں خاتون…

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہلو علاقے منجھرا میں تیز بارش کے باعث ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی گاڑی میں 8سالہ بچہ سمیت3افراد سوار تھے،2 افراد کو نکال لیا گیا تھا جبکہ خان پور میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث سائن بورڈزا ور بجلی کے کھمبے گر گئے کھمبے گرنے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا-

علاوہ ازیں لوئر کوہستان، پٹن میں شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثے کا شکار ہو گئی تھی گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا گاڑی جگلوٹ سے راولپنڈی آرہی تھی تمام افراد کا تعلق چلاس بٹوگاہ نالے سے ہے پٹن میں شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا-

رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ