ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ،صورتحال پرقابو پا لیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
99
ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ،صورتحال پرقابو پا لیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر #Baaghi

ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ،صورتحال پرقابو پا لیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں سول وار ہوئی تو کسی کا بھلا نہیں ہو گا،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ امریکی بیسز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،امریکی بیسز کی کوئی ضرورت نہیں،امریکا کا افغانستان سے انخلا کچھ جلدی ہو گیا،امریکا کو ذمہ داری سے انخلا کرنا چاہیے تھا،بھارت کو افغانستان میں اپنی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آ رہی ہے،گزشتہ 20 سال سے بندوق سےافغان مسئلہ حل نہیں ہوا،امریکا کو بیسز دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،فیصلے بیٹھ کر کرنے ہوں گے، بندوق فیصلہ نہیں کر سکتی۔ پاک افغان بارڈر پر 90 فیصد سے زیادہ باڑ مکمل ہوچکی ہے۔ اگر معاملہ سول وار تک گیا تو اس کے اثرات پاکستان آئیں گے،امریکی فوج کا انخلا 31 اگست تک مکمل ہو جائے گا، پاکستان خلوص نیت سے اپنا کام کررہا ہے، ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ، پاکستان افغان امن عمل کا سہولت کارہے ضمانتی نہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں سول وار ہوئی تو کسی کا بھلا نہیں ہو گا، افغانستان میں تمام دھڑے بھی جنگ سے تنگ آ چکے ہیں، سب جانتے ہیں داعش، ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہیں،بھارت دنیا کو بتانے کی کوشش کررہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان ہے،دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے بہت کوشش کی بھارت اپنے پروپیگنڈے پر کسی کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا، امن عمل آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا، پناہ گزینوں سے متعلق تمام خدشات موجود ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس مسئلے میں مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے ،افغان فوج کی تربیت پر کھربوں خرچ کیے گئے،ہم امن عمل کیلئے کوشش کرتے رہے اور کرتے رہیں گے،افغان بارڈر پر 90فیصد تک باڑ لگا چکے ہیں،بہت عرصہ پہلے پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ کرنا شروع کردی تھی، پاک افغان سرحد کی نگرانی کیلئے ایف سی کے نئے ونگ بنا دیے گئے ہیں ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران ہمارے جوانوں کی شہادتیں بھی ہوئیں،پر امید ہیں کہ پاک افغان سرحد پر ہرطرح کی صورتحال پرقابو پا لیں گے،

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

Leave a reply