افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا،بلاول

جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا،بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کا اسلم گل کی زیر صدارت اجلاس ہوا
اجلاس میں ثمینہ خالد گھرکی،عزیز الرحمن چن ،عثمان ملک،نوید چودھری،الطاف قریشی،نرگس خان ،فیصل میر۔عدنان گورسی ،انجم بٹ،خالد بٹ ،علامہ یوسف اعوان،علی حسن عابدی ،راو شجاعت ،عمر ایاز، عارف خان ،مانی پہلوان اور دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں راجہ پرویز اشرف کو سنٹرل پنجاب تنظیم کا صدر نامزد کرنے پر آ صف علی زرداری،چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو خراج تحسین پیش یا گیا،آئندہ جمعہ یا ہفتہ کے روز استقبال کی تاریخ پر مشاورت کی گئی،اسلم گل کا کہنا تھا کہ استقبال کے اگلے روز صوبائی کونسل کا اجلاس ہو گا۔

ثمینہ خالد گھر کی کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈر شپ کو فیصلے پر خوش آمدید کہتے ہیں نئے نامزد صدر راجہ پرویز اشرف کا ملکر بھر پور استقبال کرینگے عزیز الرحمن چن کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔لاہور تنظیم سینئرز سے ملکر استقبال کریگی۔ نوید چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور کے داخلہ مقام پر پارٹی تنظیمیں بھر پور استقبال کی تیاری کریں ،عثمان ملک کا کہنا تھا کہ استقبال کا مجوزہ پلان موسم اور پوزیشن کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔ فیصل میر کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف وسطی پنجاب کیلیے بہترین چوائس ہیں۔

عدنان گورسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے نئے صدر کا بھر پور استقبال کرینگے۔خالد بٹ کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کا لاہور پہنچنے پر فقید المثال استقبال کرنے کے بعد داتا دربار لیکر جائینگے۔ انجم بٹ کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف سابق صدر قمر زمان کائرہ کا بہترین متبادل ہیں ،علامہ یوسف اعوان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن موڑ پر باقاعدہ استقبالی کیمپ لگائیں گے۔عارف خان کا کہنا تھا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم کو سنٹرل پنجاب کا صدر بنانا پارٹی کا بہترین فیصلہ ہے۔ اسلم گل کا کہنا تھا کہ استقبال کے دوران تمام رہنما اور کارکن ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھیں۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سابق عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر صحافی برادران نیاز کھوکھر اور اعجاز کھوکھر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،پی پی پی چیئرمین نے نیاز کھوکھر اور اعجاز کھوکھر سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے .

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےباجوڑ میں سرحد پار فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی اور بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیاں دونوں ممالک کے مفادات سے متصادم ہیں توقع کرتا ہوں، افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا ،پی پی پی چیئرمین نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے

Comments are closed.